25 مئی 2016 - 16:48
انسداد دہشتگردی، ایران اور افغانستان کا باہمی سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے باہمی سیکورٹی تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے مشترکہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے باہمی سیکورٹی تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے مشترکہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.

روس كيساتھ ملحقہ جمہوريہ 'چيچن' كے دارالحكومت گروزني ميں منعقدہ 7ويں بين الاقوامي سيكورٹي كانفرنس كے موقع پر ايران كي اعلي قومي سلامتي كونسل كے ڈپٹي سيكرٹري 'رضا سيف اللھي' اور افغان قومي سلامتي مشير 'حنيف اتمر' نے ايك ملاقات كے دوران مشتركہ سيكورٹي تعلقات كا جائزہ ليا.

اس نشست كے دوران دونوں سيكورٹي سربراہوں نے ايران،افغانستان كے درميان انسداد دہشتگردي اور علاقائي امن و استحكام كے حوالے سے باہمي تعلقات بڑھانے پر زور ديا.

افغان سلامتي مشير نے اعلي ايراني قومي سلامتي كونسل كے نائب سربراہ كيساتھ ايران ميں بسنے والے افغان پناہ گزينوں كي صورتحال پر تبادلہ خيال كيا گيا.

انہوں نے افغان پناہ گزينوں كي حمايت كرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران كا شكريہ ادا كيا.

افغان مشير سلامتي نے ايران اور افغانستان كے درميان سياسي، اقتصادي اور سيكورٹي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور ديا.

اس موقع پر اعلي قومي سلامتي كونسل كے نائب سربراہ رضا سيف اللھي نے افغانستان كيساتھ تعلقات كي توسيع كا خيرمقدم كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲